اترپردیش اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے میں اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی
پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال گرم جوشی سے کیا گیا۔انتخابی مہم کے سلسلے میں تین روز یہاں گزارنے کا پروگرام بنا کر آئے مسٹر
مودی خصوصی طیارے سے بابت پور واقع لال بہادر شاستری کے بین الاقوامی ہوائی
اڈے پہنچے جہاں سے وہ فوج کے ہیلی کاپٹر سے بی ایچ یو کے ہیلی پیڈپہنچے۔ہیلی پیڈ پر بی جے پی صدر امت شاہ سمیت کچھ دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔